سپریم کورٹ بلے کے نشان کا کیس سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر کیس سماعت کے لیے مقرر کیا


ویب ڈیسک January 08, 2024
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر کیس سماعت کے لیے مقرر کیا

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق کیس بدھ کو سنیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل پی ٹی آئی حامد خان نے کہا انتخابی نشان کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا، انتخابی نشان کیس پرسوں سماعت کیلئے مقرر کریں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم پرسوں سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں۔

عدالت نے وکیل پی ٹی آئی کی رضامندی سے انتخابی نشان کیس بدھ کے روز سماعت کیلئے مقرر کردیا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں