محمد رضوان پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک January 08, 2024
(فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لیںڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم کا اسکواڈ سڈنی سے براہ راست آکلینڈ پہنچ چکا ہے اور میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، وکٹ کیپر اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، وکٹ کیپر حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 سیریز؛ قومی ٹیم کے کون سے کھلاڑی نیوزی لینڈ جائیں گے

سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 14 جنوری کو ہملٹن اور تیسرا 17 جنوری کو ڈونیڈن جبکہ چوتھا 19 جنوری اور پانچواں 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |