اکنامک سروے 142013 پیرکو جاری کیا جائے گا
ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا
پاکستان کا اقتصادی جائزہ (اکنامک سروے آف پاکستان) برائے سال 2013-14 پیر 2 جون کو جاری کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اس پری بجٹ دستاویز کا اجرا کریں گے، اقتصادی جائزے میں مالی سال 2013-14 کے دوران ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا، اقتصادی جائزے میں گزرنے والے سال میں نمو، سرمایہ کاری، زراعت، مینوفیکچرنگ، مائننگ، فسکل ڈیولپمنٹ، زر و قرض، کیپٹل مارکیٹس، افراط زر اور ادائیگیوں کے ضمن میں اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اکنامک سروے 2013-14 کے اجرا کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔