بجٹ 3جون کو پیش 19تاریخ کو منظورکرالیاجائیگا شیڈول تیار

وزیر خزانہ 17جون کو اختتامی بجٹ تقریر میں بحث کے دوران اراکین کی طرف سے اٹھائے جانے والے نکات کے جوابات دیں گے


Numainda Express May 31, 2014
وزیر خزانہ 17جون کو اختتامی بجٹ تقریر میں بحث کے دوران اراکین کی طرف سے اٹھائے جانے والے نکات کے جوابات دیں گے فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے بجٹ 17 دن میں پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب شیڈول کی دستاویز کے مطابق بجٹ 3 جون کو کابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد اسی روز پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، ساتھ میں رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زر اور سال 05-2004 سے 08-2007 تک کے اضافی مطالبات زر بھی پیش کیے جائیں گے، 2 دن کے وقفے کے بعد 6 جون سے بجٹ پرعام بحث کا آغاز ہوگا۔

جو 17 جون تک جاری رہے گی اور وفاقی وزیر خزانہ 17جون کو اپنی اختتامی بجٹ تقریر میں بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے جانے والے نکات کے جوابات دیں گے جس کے بعد ووٹنگ کے ذریعے شق وار منظوری ہوگی جبکہ 19 جون کو فنانس بل 2014 کی منظوری لی جائے گی ، بجٹ کی منظوری کے بعد2 دن رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات زر اور سال 05-2004 سے 08-2007 تک کے اضافی مطالبات زر پر بحث مکمل کرکے انکی منظوری لی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں