سندھ ہائیکورٹ نے وحیدہ شاہ کی نااہلی کے خلاف دائردرخواست مستردکردی

عدالت نے ان کی خالی نشست پر فوری انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے ۔


ویب ڈیسک September 19, 2012
عدالت نے ان کی خالی نشست پر فوری انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے ۔ فوٹو فائل

KARACHI: سندھ ہائی کورٹ نے وحیدہ شاہ کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کرکے خالی نشست پر فوری انتخاب کرانے کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سرکاری کام میں مداخلت کے الزا م میں وحیدہ شاہ کو نااہل قرار دیا تھا اوران کی پی ایس 53کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے اس پر دوبارہ انتخابات کرانے کاحکم دیا تھا۔

وحیدہ شاہ نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے وحیدہ شاہ کی اپیل کو مسترد کردیا اورنااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |