بلاول سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات منصفانہ انتخابات کی اہمیت پرتبادلہ خیال

ملاقات میں سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان امریکی سفارتخانہ

—فائل فوٹو: اے پی پی

چییرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔


ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں امریکا پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکا پاکستان "گرین الائنس" کے فریم ورک کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story