توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 12جنوری سے لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کرے گا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
عمران خان کی درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 12جنوری سے سماعت کرے گا۔
بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود ،جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں اپنے وکلا کی وساطت سے چلینج کیا ہے۔