لکی مروت میں مسلح افراد نے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا
مزدور سڑک بنانے کے کام پر مامور تھے جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، پولیس ذرائع
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے دس مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے سڑک کے کام پر مامور مزدوروں کو بیٹنی تحصیل کے علاقے حسین خیل سے اغوا کیا اور ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کرنے کے دوران اغوا کیا گیا اور تمام افراد سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اغوا ہونے والوں میں شاہ زیب (صوابی)، زاہد (چارسدہ)، جنید (بنوں)، علی حسن (وادی تیراہ)، فرمان گنڈا پور، فرہاد (بنوں)، ثمران، سعید غلام، وقاص اور زمان کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔