نجکاری کیلیے پی آئی اے کی قانونی تقسیم پر مشاورتی اجلاس

ایف ڈبلیو بی ایل، ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری، بات چیت کے لیے کمیٹی کی منظوری


Irshad Ansari January 09, 2024
ایف ڈبلیو بی ایل، ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری، بات چیت کے لیے کمیٹی کی منظوری —فائل فوٹو

نجکاری کیلیے پی آئی اے کی قانونی تقسیم پر مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی قانونی تقسیم کیلیے وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اس اجلاس میں خزانہ، ہوا بازی، قانون، نجکاری ڈویژن اور نجکاری کمیشن کے سیکریٹریوں کے علاوہ پی آئی اے کی نجکاری کیلیے مقرر مالیاتی مشیروں کی ٹیم نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اپریل میں شروع ہوچکا ہے، مشیر وزیراعظم

وزارت نجکاری کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مالیاتی مشیروں نے پی آئی اے کی قانونی تقسیم کے لیے تجویز پیش کی جس کا مقصد بنیادی ایوی ایشن کے کاروبار اور اثاثوں کو الگ کرنا ہے تاکہ بنیادی ایوی ایشن سروسز کی نجکاری ہو سکے۔

تجویز کے مطابق غیر بنیادی اثاثوں کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ڈھانچے میں شامل کر کے اس کی نجکاری بعد میں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں