’’کیا آئی پی ایل میں بھی باورچی ساتھ لاؤ گے‘‘

سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے انگلینڈکے فیصلے کا مذاق اڑایا جانے لگا


Sports Desk January 09, 2024
سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے انگلینڈکے فیصلے کا مذاق اڑایا جانے لگا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

سابق بھارتی کرکٹرز انگلینڈ کی جانب سے ٹیم کے ساتھ باورچی بھی ٹور پر بھیجنے کے فیصلے کا مذاق اڑانے لگے۔

انگلینڈ ٹیم رواں ماہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیےبھارت آرہی ہے، کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں مصالحے دار کھانوں کی شکایت پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے شیف عمر کو بھی ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت کو ''چوکرز'' کا خطاب کیوں ملا؟

اس پر سابق بھارتی اوپنر سہواگ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ الیسٹر کک کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کو ایک اور کک کی ضرورت پڑگئی جو آئی پی ایل میں نہیں پڑے گی۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ اچھا آئیڈیا ہے، اس لیے آئی پی ایل میں شریک انگلش کرکٹرز بھی اپنے ساتھ ایک ایک باورچی ضرور لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں