بنگلہ دیش میں عام انتخابات شکیب الحسن نے کامیابی سمیٹ لی

آل راؤنڈر حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیشن لڑرہے تھے


ویب ڈیسک January 09, 2024
آل راؤنڈر حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیشن لڑرہے تھے (فوٹو: فائل)

بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے عام انتخابات میں شانداز کامیابی سمیٹ لی۔

سرکاری بیان کے مطابق اتوار کے روز آل راؤنڈر نے الیکشن میں حریف کیخلاف واضح اکثریت سے فتح حاصل کی، حکمران جماعت عوامی لیگ نے شکیب الحسن کو پارٹی ٹکٹ دیا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور یوں واضح اکثریت کیساتھ شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے کامیابی سمیٹی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش؛ متنازع الیکشن میں وزیراعظم حسینہ واجد پانچویں بار کامیاب

ضلعی چیف ایڈمنسٹیٹر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ماگورا حلقے میں حریف کیخلاف ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

عام انتخابات میں جیت کے بعد کرکٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

الیکشن سے قبل شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے تاہم انتخابات میں جیت کیلئے پُرعزم ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی زیر قیادت حکمران عوامی لیگ پارٹی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ توقع کی جارہی تھی کہ شیخ حسینہ واجد پانچویں بار اقتدار حاصل کرلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔