ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام کب مکمل ہوگا تاریخ سامنے آگئی

ملک کی مالی حالت اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہوا، مشیر وزیر کھیل کے پی کے


ویب ڈیسک January 09, 2024
ملک کی مالی حالت اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہوا، مشیر وزیر کھیل کے پی کے (فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل کے مشیر امجد عزیز ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور میں ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل کے مشیر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر تقریباً 2 ارب روپے خرچ ہوں گے، اسٹیڈیم میں کرسیاں لگنے سمیت پویلین تیار ہوچکا ہے جبکہ فلڈ لائٹس لگنا باقی ہیں۔

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ملک کی مالی حالت اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اسٹیڈیم کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، گھاس کی اگائی اور پچز تیار کرلی گئی ہیں، ہمیں امید ہے کہ جون تک کام مکمل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل9؛ زلمی کی فرمائش پر پشاور کو میزبانی مل گئی! مگر کتنے میچز کی؟

حیات آباد اسٹیڈیم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، اسٹیڈیم اگلے 6 ہفتوں کے دوران کے پی کے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔

مشیر کھیل نے کہا کہ رواں برس ارباب نیاز اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی میزبانی نہیں کرسکے گا کیونکہ ایونٹ فروری اور مارچ کے درمیان شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں