کراچی میں شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری درخواست بھی مسترد

درست معلومات کا تنازع الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے، جسٹس ارشد حسین


ناصر بٹ January 09, 2024
درست معلومات کا تنازع الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے، جسٹس ارشد حسین

الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس ارشد حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبیونل کے روبرو سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے نامزدگی منظور کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کے حسنین چوہان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہباز شریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔ شہباز شریف نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔ ریٹرننگ کا فیصلہ کالعدم دے کر شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیئے کہ درست معلومات کا تنازع الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر کسی نے غلط معلومات دی ہیں تو الیکشن کے بعد بھی نااہل ہوسکتا ہے۔

الیکشن ٹریبیونل نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں