بھارتی اداکار کی سالگرہ کا پوسٹر لگاتے ہوئے 3 مداح کرنٹ لگنے سے ہلاک

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اداکار تقریب منسوخ کرکے مداحوں کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے


ویب ڈیسک January 09, 2024
توقع ہے آئندہ مداح اپنے جذبات کا اظہار اس طرح کریں گے کہ ان کو کوئی نقصان نہ پہنچے، اداکار:فوٹو:فائل

بھارتی اداکار کے 3 مداح ان کی سالگرہ کا پوسٹر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا فلموں کے مشہور اداکار یش کی سالگرہ کے موقع پر ان کے تین مداح سالگرہ کا پوسٹر لگانے کھمبے پر چڑھے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اداکار یش نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کردیں اور تینوں مداحوں کے گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا۔ اداکار نے تینوں فینز کے اہلخانہ کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

میڈیا سے گفتگو میں اداکار یش نے کہا کہ آپ جہاں کہیں سے بھی میرے لیے نیک خواہشات بھیجیں گے وہ مجھے ملیں گی لیکن اس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر میرے لیے محبت کا اظہار کرنا کسی کے لیے بھی اچھا نہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس واقعہ نے میری سالگرہ کو خود میرے لیے افسوسناک دن میں تبدیل کردیا۔ امید ہے کہ میرے مداح ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے ان کو اور مجھے تکلیف پہنچے کیونکہ مداحوں کی تکلیف میری تکلیف ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں