پاکستان کی متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

نگران حکومت نے2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھ دیا، ذرائع وزارت خزانہ


ویب ڈیسک January 09, 2024
فوٹو فائل

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ یو اے ای سے ملنے والے قرض کی ادائیگی 17 جنوری کو کرنی ہے جس کی شرح تین فیصد ہے، اسی طرح دوسری رقم ایک ارب ڈالر کی ہے جس کی شرح 6.5 فیصد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں جس میں سے دو ارب ڈالرز جنوری 2024 تک رکھوائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں