سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی

فوٹو فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کیخلاف دائر سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی


یہ بھی پڑھیں: عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

عدالتی فیصلے کے بعد تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ ہی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کرسکیں گی۔ عدالت نے حکم دیا کہ بانی چییرمین پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا۔

عدالت نے 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اگلی سماعت گیارہ جنوری کو صبح دس بجے اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔
Load Next Story