بنوں میں پولیس پارٹی پر حملہ اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکارشہید دہشتگرد ہلاک

تھانہ میریان کی حدود میں ہونے والے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے

فوٹو: فائل

 

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میریان کی حدود میں پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے تھانہ میریان کی حدود ٹیری رام میں پولیس پارٹی پر ایک دہشت گرد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔


اس دوران جوابی فائرنگ میں مذکورہ دہشتگرد زخمی بھی ہوا اور اس نے فرار ہوکر ایک گھر میں پناہ لے لی تھی۔

دہشت گرد کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے تو اس نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔

اس دوران پولیس نے گھر کا محاصرہ کر لیا، اور ساڑھے 6 گھنٹے طویل آپریشن میں بالآخر دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔

 
Load Next Story