پنجاب حکومت کا مستحقین کیلیے بیت المال آن لائن پورٹل متعارف کروانے کا فیصلہ
کوئی بھی شہری گھر بیٹھے آن لائن پورٹل سے درخواست دے سکے گا
پنجاب کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں مستحقین کی آسانی اور مدد کیلیے بیت المال آن لائن پورٹل متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بیت المال حکام کی جانب سے مستحقین کی آسانی کے پیش نظر آن لائن پورٹل ایپلیکیشن کی تشہیر کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے ذریعے اب صوبہ بھر کے مستحقین اپنی اپنی درخواستیں پورٹل کی مدد سے محکمے کو بھیج سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین کی آسانی کےلئے بنائے جانے والے پورٹل سے نہ صرف مستحقین کا وقت بچے گا بلکہ وہ اس پورٹل کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر بیٹھے درخواست دے سکیں گے۔
پنجاب کی نگراں حکومت کی ہدایت پر بیت المال حکام مستحقین کی سہولت کےلئے بنائے جانے والی پورٹل ایپلی کیشن کے استعمال بارے تمام ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تربیت فراہم کریں گے۔
اس سے مستقبل میں جہاں مستحقین کو سہولت میسر ہوگی وہاں پر محکمہ بیت المال حکام کو بھی ان مستحقین کو انکی ضروریات کے مطابق فنڈز دینے میں سہولت ملے گے۔