معروف پاکستانی فلمساز پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا
ہدایتکار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام 'محمد' رکھا
ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا اور ساتھ ہی اپنی روح پرور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
معروف اداکارہ مہوش حیات کی سُپر ہٹ فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" کے گانے کے ہدایتکار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عُمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔
ہدایتکار پرمیش اڈیوال کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ مدینہ منورہ میں نماز ادا کرتے اور اللہ کی بارگار میں دعا مانگتے ہوئے نظر آئے۔
اُنہوں نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں 'تاجدارِ حرم' لکھا اور ساتھ ہی عاطف اسلم کی اس قوالی کے چند سطر بھی اپنی ویڈیو میں شامل کیے۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہدایتکار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے 'محمد' رکھا ہے۔
ہدایتکار کے اسلام قبول کرنے پر شوبز شخصیات اور اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، پرمیش اڈیوال کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید بھی کہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پرمیش اڈیوال فلک شبیر کے گانے 'یار ملا دے' اور بلی ایکس کے وائرل ہٹ گانے 'جیتنی پنجابی' کی ہدایتکاری کی، اُنہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" کے گانوں کی بھی ہدایتکاری کی۔