شکیب الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد کرکٹ میدان میں لوٹ آئے

گزشتہ روز وہ جب انڈور نیٹ پریکٹس کیلیے شیربنگلہ اسٹیڈیم پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں


Sports Desk January 10, 2024
گزشتہ روز وہ جب انڈور نیٹ پریکٹس کیلیے شیربنگلہ اسٹیڈیم پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ فوٹو: ٹی او آئی

شکیب الحسن پارلیمانی الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد ہی کرکٹ میدان میں واپس لوٹ آئے۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پارلیمانی الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد ہی کرکٹ میدان میں واپس لوٹ آئے، انھوں نے اپنے آبائی علاقے سے اتوار کے روز حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن لڑا، اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے وہ آسانی سے جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات؛ شکیب الحسن نے کامیابی سمیٹ لی

گزشتہ روز وہ جب انڈور نیٹ پریکٹس کیلیے شیربنگلہ اسٹیڈیم پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جب میڈیا نے ان سے الیکشن کے حوالے سے سوال کیے تو شکیب نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی میدان نہیں بلکہ کرکٹ فیلڈ ہے، میں صرف کھیل سے متعلق ہی بات کرسکتا ہوں۔

نیٹ پریکٹس کے دوران بچپن کے کوچ ناظم العابدین فہیم شکیب کو مشورے دیتے رہے، انگلی کی انجری کے بعد یہ ان کا پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں