سپریم کورٹ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔


ویب ڈیسک January 10, 2024
سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی بلے کا نشان منسوخی کیخلاف اپیل خارج کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

امید ہےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا

سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق کیس چل رہا ہے، اس لیے سپریم کورٹ میں ہماری درخواست غیر مؤثر ہوچکی تھی، امید ہےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے باعث پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے کر پی ٹی آئی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |