لکی مروت نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ 11 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل

فوٹو فائل

تھانہ سرائے نورنگ کی حدود تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

اہلیان تختی خیل نے واقعے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تمام افراد کو رات گئے نامعلوم افراد نے قتل کیا۔
Load Next Story