دسمبر 2023 میں ترسیلات زر کی آمد میں 54فیصد اضافہ ریکارڈ
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے ہیں، اسٹیٹ بینک
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر 2023 کے دوران ترسیلات زر کی آمد میں 5.4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے ہیں جو نومبر 2023 کے مقابلے میں 5.4فیصد زائد جبکہ دسمبر 2022 کے مقابلے میں 13.4 فیصد زائد رہی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران مجموعی ملک میں آنے والی کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 13.4ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 577.6 ملین ڈالر سعودی عرب سے پاکستان آئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 419.2ملین ڈالر، برطانیہ سے 368ملین ڈالر اور امریکا سے 263.9ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔