شاہین کی کپتانی میں قومی ٹیم کا بالنگ اٹیک کیا ہوگا تفصیلات سامنے آگئیں

اسپنر کیلئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا امکان


ویب ڈیسک January 10, 2024
اسپنر کیلئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا امکان (فوٹو: فائل)

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بالنگ اٹیک کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اکلینڈ میں شیڈول پہلے ٹی20 میچ کے دوران قومی ٹیم کے ابتدائی فاسٹ بولرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان کے کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔

نوجوان کرکٹر عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر جبکہ اسپنر کیلئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز؛ اوپنرز سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

شاہین، حارث اور زمان کو گروپ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے برعکس دسرے نیٹ میں محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، اور عباس آفریدی نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: ''قومی ٹیم کیلئے چھٹے یا ساتویں نمبر پر کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں''

قبل ازیں گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی تھی، جس سے تاثر مل رہا تھا کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے جبکہ بابراعظم کو ون ڈاؤن اور فخر زمان کی چوتھی پوزیشن پر کھیلتے دکھائی دے سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے عندیہ دیا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے دیکھائی دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں