کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف خالد لانگو کی سات حلقوں پر دائر اپیلیں خارج

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا نے اپیلوں کی سماعت کی

(فوٹو : فائل)

الیکشن ٹریبونلز نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں پر دائر اپیل خارج کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر آر او کے فیصلوں کے خلاف دائر 19 اپیلوں پر سماعت کی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا نے اپیلوں کی سماعت کی۔ ٹریبونل نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا آر او کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے خالد لانگو کی اپیلیں خارج کردیں۔ جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار پائے ہیں۔


سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے قومی اسمبلی کی دو اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

Load Next Story