’’اسمتھ نے ٹیسٹ میں اوپننگ کی تو وہ لارا کے 400 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں‘‘

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بڑا دعویٰ کردیا


ویب ڈیسک January 10, 2024
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بڑا دعویٰ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں اوپننگ کرتے ہیں تو وہ برائن لارا کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اوپننگ کرکے اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کے ایک اننگز میں 400 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کیلئے یہ ایک چیلنج ضرور ہوگا لیکن ایک سال کے اندر وہ اپنا کھیل تبدیل کرکے اوپنر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر وہ لارا کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں تو حیرانگی نہیں کیونکہ وہ ایک شاندار کرکٹر ہیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ رضوان کی خاتون سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قبل ازیں سڈنی گراؤنڈ میں پاکستان کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ بطور اوپنر ٹیم کو دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ رضوان نے سرفراز کو پیچھے چھوڑ دیا! مگر کیسے؟

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ کو بطور اوپنر کھلانے کا فیصلہ کیا جبکہ انکے علاوہ کیمرون بینکرافٹ، میٹ رینشا اور ول پکووسکی ہوم سیریز کیلئے کھلانے کا آپشن رکھا ہے۔ اگر اسٹیو اسمتھ بطور اوپنر کامیاب رہے تو انہیں مستقل یہ کردار دیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں