عالمگیر خان کی اپیل منظور الیکشن لڑنے کی اجازت
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی درخواست منظور کرلی اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
سندھ ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 236 سے پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست منظور کرلی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو حلقہ این اے 236 سے پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی درخواست منظور کرلی اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 236 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
اپیلیٹ ٹربیونل نے عالمگیر کی اپیل مسترد کردی تھی، جس سے قبل ریٹرننگ افسر نے عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے۔