حج آپریشن لاہورسےنجی ایئرلائن کی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار مسافروں کا احتجاج

ایئرلائن کا کہنا تھا کہ جس پرواز کے ذریعے انہیں جدہ روانہ کیا جانا تھا وہ مسقط سے وقت پر نہیں پہنچی تھی


ویب ڈیسک September 19, 2012
ایئرلائن کا کہنا تھا کہ جس پرواز کے ذریعے انہیں جدہ روانہ کیا جانا تھا وہ مسقط سے وقت پر نہیں پہنچی تھی : فوٹو فائل

MUMBAI: عازمین حج کی پہلی نجی ایئرلائن کی پرواز 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہی، جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کو رات 1 بجے روانہ ہونا تھا جس کے لئے 266عازمین حج رات 10:30 بجے ہی بورڈنگ کارڈ اور امیگریشن کے لئے ٹرمینل کے اندر چلے گئے لیکن انہیں بورڈنگ کارڈز وقت پر ایشو نہ کئے گئے۔

ایئرلائن کا کہنا تھا کہ جس پرواز کے ذریعے انہیں جدہ روانہ کیا جانا تھا وہ مسقط سےلاہور مقررہ وقت پر نہیں پہنچی تھی، بعدازاں نجی ایئرلائن کی پروازعازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہو گئی ،عازمین نے تاخیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مختلف ٹی وی چینلز کو فون کئے اور حکومت سےایئر لائن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں