بلوچستان کے 2200 لاپتہ افراد واپس آگئے صرف 466 باقی ہیں وزیر اطلاعات

کچھ لوگ لاپتہ افراد کے نام پر ریاست مخالف مہم چلا رہے ہیں، نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی

فوٹو فائل

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ لاپتہ افراد کے نام پر ریاست مخالف مہم چلا رہے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے نام پر ریاست مخالف مہم کا پروپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان میں صرف 820 لوگ لاپتہ ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے 2200 افراد واپس آچکے ہیں جبکہ صرف 466 ابھی تک لاپتہ ہیں۔


مزید پڑھیں: ریاستی ادارے عدالتوں پر یقین نہیں کرتے اسی لیے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے 8 ہزار کیسز حل ہوئے ہیں جبکہ باقی بھی جلد حل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کونسل کا اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت اور جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جانے کیخلاف کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔
Load Next Story