سابق صوبائی وزیر بلوچستان اور لیگی امیدوار اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملہ
حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ کے امیدوار اسلم بلیدی کو تربت میں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوگئے
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سابق صوبائی وزیر، سینیٹر اور آئندہ عام انتخابات کیلیے حلقہ 258 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میر اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان کے مطابق اسلیم بلیدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے تربت شہر میں مین روڈ پراندھا دھند فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلم بلیدی کو طبی امداد کیلیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تربت میں میر اسلم بلیدی پر ہونے والے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔
نگراں وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومگی نے ہدایت کی کہ انتخابی مہم اور امیدواروں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔