ہماری مدد پر مغربی ممالک کی ہچکچاہٹ سے روس کا حوصلہ بڑھ رہا ہے یوکرین
یوکرین کے بعد روس لتھوانیا، لٹویا، ایسٹونیا، مالڈووا پر حملہ آور ہوگا، صدر ولودیمیر زیلنسکی
صدر ولودیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا ہے کہ مغربی ممالک جنگ میں یوکرین کی امداد کرنے پر ہچکچاہٹ کے شکار ہیں جس سے روس کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سرکاری دورے پر لتھوانیا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ پوٹن کبھی یوکرین پر مسلط جنگ کو کبھی ختم نہیں کریں گے جب تک ہم سب مل کر روسی جنگ کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا دیتے۔
صدر زیلنسکی نے متنبہ کیا کہ پوٹن کا مقصد صرف یوکرین پر قبضہ نہیں اور اس پر رکیں گے نہیں بلکہ لتھوانیا، لٹویا، ایسٹونیا، مالڈووا کا اگلا نمبر ہو سکتا ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک نہ رکے گا جب تک کہ مغربی ممالک اسے روکنے کے لیے جنگ میں شامل نہ ہوں گے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا کہ مغربی ممالک کا ہماری مدد نہ کرنے میں ہچکچاہٹ سے روس کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو دو سال ہوچکے ہیں اور چار علاقوں کو فتح کرکے روس انھیں اپنا حصہ قرار دے چکا ہے جب کہ مغربی ممالک یوکرین کی مدد کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔