ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اغوا 5 کروڑ تاوان کا مطالبہ

اغوا کاروں نے 3 روز میں 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے اور پیسے نہ دینے کی صورت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، اہلیہ


ویب ڈیسک May 31, 2014
رانا جمیل الحسن خان عام انتخابات میں پی پی 174 ننکانہ صاحب سے 27 ہزار 390 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 174 سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل الحسن کو اغوا کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے رانا جمیل الحسن اپنی اہلیہ کے ہمراہ جنازے میں شرکت کے لئے ننکانہ صاحب جا رہے تھے کہ اغوا کاروں نے انھیں پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے اغوا کر لیا اور پھر ان کی اہلیہ کو تھوڑے فاصلے پر واقع ایک پٹرول پمپ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ رانا جمیل کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے 3 روز میں 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ہیں، اغواکاروں کا کہنا تھا کہ وقت اور تاوان ادا کرنے کا مقام کا ہم آپ کو بتا دیں گے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے اغوا کاروں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ رانا جمیل الحسن خان عام انتخابات میں پی پی 174 ننکانہ صاحب سے 27 ہزار 390 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں