باجوڑایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام 14دہشتگرد ہلاک ایک جوان شہید

سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ صبح 5 بجکر15 منٹ پرکیا، عسکری حکام


ویب ڈیسک May 31, 2014
باجوڑ میں گزشتہ کچھ ماہ سے دہشتگردی کے واقات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 14 شر پسند کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب آج صبح 5 بجے کے قریب سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 14 شدت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ کچھ ماہ سے دہشتگردی کے واقات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں