نندی پورپاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
آئندہ 4 سالوں میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور زندگی دوبارہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائے گی، شہباز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی 100 میگاواٹ کی ٹربائن کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گجرانوالہ میں لگنے والے نندی پور پاور پراجیکٹ سے 100 میگاواٹ بجلی کی پہلی ٹربائن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ منصوبے سے مجموعی 425 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر نندی پور پاور پراجیکٹ کا منصوبہ آج سے 3 سال قبل شروع ہو جاتا تو ملکی معیشت کو 165 ارب روپے کا نقصان نہ ہوتا، نندی پور جیسے منصوبوں سے ملک کے اندھیرے اجالوں میں بدل جائیں گے، جس طرح وزیراعظم نواز شریف بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں تو امید کہ آئندہ 4 سالوں میں ملک سے اندھیر چھٹ جائیں گے اور زندگی دوبارہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے چینی انجینئیرز کے ساتھ مل کر دن رات محنت کی اور چینی انجینئرز سے کہا کہ نومبر میں مکمل ہونے والے منصوبے کو 31 مئی تک مکمل کیا جائے اور آج اللہ کے فضل سے اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کے علاوہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف، خرم دستگیر اورعابد شیرعلی کے علاوہ چینی مہمانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 425 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی اور پہلی ٹربائن کے افتتاح کے ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ دسمبر 2014 تک مکمل ہو گا۔