تین سو یونٹ مفت بجلی کا وعدہ ’’چیپ ٹاک‘‘ ہے مرتضٰی سولنگی

پچھلے سال ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو جو ہم نے جمع کیا تھا وہ اتنا بھی نہیں تھا کہ ہم قرض اور سود ادا کرسکیں، نگراں وزیر


ویب ڈیسک January 11, 2024
(فوٹو : فائل)

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کہنا بڑا آسان ہے کہ تین سو یونٹ تک بجلی مفت دوں گا، کوئی کہتا ہے تنخواہیں دگنا اور کوئی کہتا ہے تین گنا کردوں گا لیکن یہ چیپ ٹاک ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے، پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ، غیر جانب دارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے جو الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں، سیکیورٹی کے مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے انہیں بہتر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سوال اٹھانے پر کوئی پابندی نہیں انشاءاللہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن یہ الیکشن وقت پر کروانے کیلئے ڈٹ کرکھڑا ہوا ہے ابھی تک الیکشن کمیشن الیکشن کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست ہمارا قومی مشغلہ بن چکا ہے سیاست اور معیشت اور معاشی مفادات کا مشترکہ اظہار ہے، پچھلے سال ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو جو ہم نے اکٹھا کیا تھا وہ اتنا بھی نہیں تھا کہ ہم قرض اور سود ادا کرسکیں اس لئے سارا بجٹ قرض پر ہی چلانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کہنے کو بڑا آسان ہے کہ تین سو یونٹ تک بجلی فری دوں گا کوئی کہتا ہے تنخواہیں دگنا، کوئی کہتا ہے تین گنا کردوں گا لیکن یہ چیپ ٹاک ہے، زراعت آپ کی جی ڈی پی کا ایک چوتھائی ہے پچھلے سال چاروں صوبوں سے جو زراعت انکم ٹیکس تین ارب کے قریب جمع ہوا، ملازمین نے پچھلے سال ایکسپورٹرز سے زیادہ ٹیکس دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 1985ء کے بعد سے سیاسی کلچر یہ بن چکا ہے کہ ایم پی ایز، ایم این ایز گلیاں نالیاں بنوا رہے ہیں آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ منتخب لوگ اس ملک کو چلائیں گے غیرمنتخب لوگوں کے پاس حکومت چلانے کا اختیار نہ ہے نہ ہونا چاہیے، الیکشن کے دورمیں جھوٹی خبریں اور جھوٹے وعدے ضرور ہوں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن مہم میں اگر کوئی جھوٹا وعدہ کرے اور تو اسے بتائیں کہ یہ وعدہ پورا نہیں ہوسکتا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں