ترقیاتی کاموں کیخلاف احتجاج کرنے والے خدا کے واسطے ملک کو چلنے دیں نواز شریف
گوادر کو دبئی، سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسا بنانا دیرینہ خواہش ہے، نواز شریف
ISLAMABAD:
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے، ان سے درخواست ہے کہ خدا کے واسطے ملک کو چلنے دیں۔
گجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ ہماری توقعات سے بھی پہلے مکمل ہو رہا ہے، اس منصوبے کی وقت سے بھی پہلے تکمیل پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف چینی انجینئرز اور پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام افراد داد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ اور دیا میر بھاشا ڈیم کا افتتاح کیا جائے گا، دیا میر بھاشا ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیم سے زیادہ بجلی پیدا کرے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ تمام صوبوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں، گڈانی اور بن قاسم میں بجلی کے 2 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جب کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے جس سے کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے اس کے علاوہ لاہور سے کراچی تک موٹر وے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ گوادرکو ایک فری پورٹ بنانا چاہتے ہیں، گوادر کو دبئی، سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسا بنانا دیرینہ خواہش ہے، آئندہ آنے والے بجٹ میں کاشکاروں اور مزدوروں کے مفاد کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی ترقی کے منصوبوں، بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا ایجنڈا سمجھ سے بالا تر ہے، کچھ لوگ کینیڈا میں بیٹھ کر ملکی ترقی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں اور کچھ لندن میں بیٹھ کر اس قسم کے منصوبے بنا رہے ہیں، ان سب سے اپیل ہے کہ خدا کے واسطے پاکستان کو چلنے دیں، ہم گزشتہ 65 برسوں سے یہی کچھ کر رہے ہیں اگر آج بھی یہی کرنا ہے تو یہ پاکستان کی تعمیر کا نہیں تباہی کا ایجنڈا ہے۔