آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان

اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستانی معیشت کے پہلے اقتصادی جائزے کی منظوری دی جائے گی

فائل فوٹو

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کو ستر کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستانی معیشت کے پہلے اقتصادی جائزے کی منظوری دی جائے گی اور اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری پر پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملے گی۔


پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبرکو طے پایا تھا۔ پاکستان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔

قرض پروگرام کے تحت دوسرا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ فروری میں شیڈول ہے۔
Load Next Story