کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی

بگ بیش لیگ اور اسٹیٹ کرکٹ کے معاہدے کا خواہاں

بگ بیش لیگ اور اسٹیٹ کرکٹ کے معاہدے کا خواہاں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی بڑی پیشکش کردی۔

کرکٹ وکٹوریہ کے اعلیٰ عہدیداران کی میلبرن میں بابراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے سابق کپتان کو طویل طرز کے فارمیٹ کیلئے کنٹریکٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔


ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، جس پر کرکٹر نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی خراب فارم پر کپتان شاہین کا بیان بھی سامنے آگیا

بابراعظم نے کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کو بتایا کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیڈول دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
Load Next Story