آسٹریلین اوپن میں نواک جوکوویچ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

حریف کھلاڑی سربین ٹینس اسٹار کو بالنگ کروارہے ہیں

حریف کھلاڑی سربین ٹینس اسٹار کو بالنگ کروارہے ہیں (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ٹینس اسٹار نواک جوکوویچ کی آسٹریلین اوپن کے دوران کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جوکوویچ ٹینس کورٹ میں کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انکے حریف نے انہیں بالنگ کروائی۔

حریف کھلاڑی نے ٹینس اسٹار کو پہلی بال کروائی جس پر وہ شارٹ کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ دوسری گیند پر انہوں نے بیٹ پھینک کر گیند کو ٹینس سے ہٹ کیا جو شائقین کے درمیان جاگری۔


مزید پڑھیں: کوہلی کون ہے؟ برازیلین فٹبالر کا کرکٹر کو پہچاننے سے انکار، ویڈیو وائرل

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ مداح انکے کرکٹ سے لگاؤ کو بھی داد دے رہے ہیں۔
Load Next Story