افغانستان میں دھماکے سے 7 خواتین سمیت 12 افراد ہلاک 2 زخمی

طالبان یا کسی اور گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک May 31, 2014
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹے سے 7 خواتین سمیت 12 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے ضلع گرو میں کچھ لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 12 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


غزنی کے گورنز نے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم ابھی تک طالبان یا کسی اور گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں