حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

عوام کے ریلیف کےلئے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھی جائے، وزیراعظم کی وزیر خزانہ کو ہدایت


ویب ڈیسک May 31, 2014
پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھی جائے، وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہ ڈال کر انھیں ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن آج شام جاری کردیاجائے گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول ایک روپیہ 3 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 80 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.81 روپے اور ایچ او بی سی کی قیمت 2.43 روپے فی لیٹراضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی اس کے علاوہ اوگرا نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ چونکہ اگلے ہی ہفتے بجٹ کا اعلان کیا جانا ہے ، اس لئے موجودہ قیمتوں میں ردّوبدل نہیں کیا جانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں