فرزانہ قتل کیس مقتولہ کا باپ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ دیگرملزمان کو گرفتار کرنا ہے لہٰذا ملزم کو 10 روزہ ریمانڈ پر ان کے حوالے کیا جائے


ویب ڈیسک May 31, 2014
فرزانہ کو چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے پر اس کے باپ اور بھائیوں نے اینٹیں مار کر ہلاک کردیا تھا فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے باپ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور پولیس نے فرزانہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے باپ محمد عظیم کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اس کے علاوہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جانا ہے اس لئے عدالت ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ان کے حوالے کرے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ملزم کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ فرزانہ کو چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے پر اس کے باپ اور بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے پر اینٹیں مار کر ہلاک کردیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں