ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ن لیگ کی مقامی قیادت میں اختلاف

حامیوں نےحامد حمید کے حق میں اور پارٹی فیصلہ کے خلاف نعرے بازی کی

—فائل فوٹو

ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ن لیگ کی مقامی قیادت میں اختلاف کھل کر سامنے آ گئے۔


تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے پارٹی فیصلہ کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا۔ این اے 84سےچوہدری حامد حمید نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

حامد حمید کے حمایتی ٹکٹ نہ ملنے پر 25 بلک میں ن لیگی سیکرٹریٹ پر جمع ہوئے اور حامد حمید کے حق میں اور پارٹی فیصلہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ حامدحمید دو بار اس حلقہ سے نون لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس مرتبہ ن لیگ کی طرف سے این اے 84 میں ٹکٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو جاری کیا گیا ہے


 
Load Next Story