سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے موبائل فیلڈ اسپتال قائم کردیئے گئے

فوجی دستوں نے مزید 7 ہزار سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا ہے ۔

فوجی دستوں نے مزید 7 ہزار سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا ہے ۔، فوٹو : آئی این پی

پاک فوج نے سندھ،پنجاب اوربلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل فیلڈ اسپتال قائم کردیئے، جن میں 6 ہزارسے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔


آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی کے موبائل فیلڈ اسپتال راجن پور، روجھان، جام پوراور ڈیرہ مراد جمالی میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ فوجی دستوں نے مزید 7 ہزار سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا ہے ۔

راجن پور، جام پور اور روجھان کےامدادی کیمپوں میں اب تک 19 ٹن راشن تقسیم کیاجاچکاہے جبکہ متاثرین تک ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی اشیاء پہنچائی گئیں ۔
Load Next Story