میچ سے قبل کیویز کو بڑا دھچکا اہم کھلاڑی کوویڈ کا شکار

پاکستان کیخلاف میچ سے باہر کردیا گیا


ویب ڈیسک January 12, 2024
پاکستان کیخلاف میچ سے باہر کردیا گیا (فوٹو: فائل)

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

کیوی کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر پاکستان کے خلاف ٹی20 میچ سے قبل کوویڈ-19 وائرس کا شکار ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مچل سینٹنر کا جمعہ کی صبح کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ قومی ٹیم کی پلئینگ الیون کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل میں کرکٹر کی مسلسل نگرانی جارہی ہے جبکہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل انکا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں