آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی عمر سیف

ای روزگار کے ذریعے فری لانسرز 30 ڈالر یومیہ کما سکتے ہیں،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی


Numainda Express January 12, 2024
ای روزگار کے ذریعے فری لانسرز 30 ڈالر یومیہ کما سکتے ہیں،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی۔ فوٹو: ایکسپریس

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی۔

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کنونشن سنٹر میں ٹیک ڈسٹینیشن پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی معیشت کی ترقی میں آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، آن لائن ورک فورس میں پاکستان کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے، ای روزگار مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز کیلئے 10 ہزار ای-روزگار سینٹرز کا منصوبہ تیار

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا، انھوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام پنجاب کے تحت 15 لاکھ افراد کو تربیت دی گئی ہے، ای روزگار کے ذریعے فری لانسرز 30 ڈالر یومیہ کما سکتے ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی حسن ناصر جامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم کی قیادت میں آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کیلیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں