عمران خان نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی  ملتوی

درخواست پر سماعت جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کی الیکشن مقدمات میں مصروفیت کے باعث منسوخ کی گئی


ویب ڈیسک January 12, 2024
(فوٹو : فائل)

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر کارروائی کے لیے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کی الیکشن مقدمات میں مصروفیت کے باعث بانی پی ٹی آئی کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن ہیں۔

کیس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں