سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی بڑھ گئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر اور مقامی سطح پر فی تولہ 200 روپے مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت برقرار
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 56 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہو گئی۔
جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، جس سے چاندی بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2650 اور فی 10 گرام 2271.94 روپے پر مستحکم ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔