صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے

صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس اعجاز کا استعفیٰ منظور کیا:فوٹو:فائل

صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206( ایک) کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا


سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں بڑی تبدیلی

جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد تین ہوگئی۔
Load Next Story