برطانیہ امریکا کی یمن پر بمباری روس نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

یمنی حوثیوں نے جوابی کارروائی میں میزائل فائر کیے، میڈیا رپورٹس


ویب ڈیسک January 12, 2024
حوٹیوں نے حملے بند نہ کیے تو کارروائی جاری رہے گی،امریکا:فوٹو:فائل

امریکا اور برطانیہ کی یمن پر بمباری کےبعد روس نے نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور برطانوی بمباری سے یمن کا دارالحکومت صنعا دھماکوں سے گونج اٹھا۔ یمنی حوثیوں نے جوابی کارروائی میں میزائل فائر کیے۔ حملوں کے بعد روس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

امریکا اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا، ساحلی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں ایک درجن سے زائد مقامات پر بمباری کی۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

برطانیہ اور امریکا نے حملوں میں فلسطین کے حامی یمن کے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں نے بحری جہازوں پر حملے بند نہ کیے تو ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں